ایف آئی ایچ نے نئی رینکنگ جاری کردی، پاکستان کی اٹھارہویں پوزیشن برقرار

146

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے نئی رینکنگ جاری کر دی  ۔

تفصیلات کے مطابق یورپ میں ہونے والے ہاکی پرو لیگ اور انڈونیشیا میں ہیرو ایشیا ہاکی کپ کے بعد  انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔

نئی رینکنگ کے مطابق  آسٹریلیا کا پہلا  نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کی اٹھارہویں پوزیشن میں  بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

بیلجیم  ہاکی پرو لیگ میں اسپین اور فرانس کو شکست دے کر دوسرے نمبر آگیا ہے  جبکہ نیدرلینڈز نے بھارت کو نیچے دھکیلتے ہوئے تیسری پوزیشن دوبارہ حاصل کرلی ہے۔

بھارت ایک درجہ تنزلی سے پانچویں پوزیشن پر چلا گیا ہے جبکہ جرمنی کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔

انگلینڈ ارجنٹینا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھٹی پوزیشن پر آگیا جبکہ ارجنٹینا ساتویں پوزیشن پر چلا گیا۔نیوزی لینڈ آٹھویں، اسپین نویں اور ملیشیا دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }