ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں دھماکہ، عرب میڈیا

43

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں دھماکہ ہوا ہے کہ جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق استنبول کے تقسیم اسکوائر پر ہونے والے اس دھماکے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 36 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکہ استنبول کے تقسیم اسکوائر کے قریب مشہور پیدل چلنے والے استقلال ایونیو پر ہوا ہے، جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق دھماکے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہے، جبکہ ایمبولینسز اور فائر برگیڈ کی گاڑیاں بھی جائے حادثے پر نظر آ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا کے صارفین کے مطابق جائے حادثہ کے گردونواح میں دکانیں اور مارکیٹس بند کر دی گئی ہیں اور راستے بھی بلاک ہو گئے ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }