کیا شاہد آفریدی انجری کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کا دوسرا سیزن کھیلیں گے؟

50

کیا شاہد آفریدی انجری کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کا دوسرا سیزن کھیلیں گے؟

پاکستان کرکٹ کے سپر اسٹار شاہد آفریدی نے کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے لیے فرنچائز جموں جانباز کو جوائن کر لیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آخری سیزن میں انجری کے باعث  شاہد آفریدی نے اپنا سفر مختصر کر دیا تھا اور پی ایس ایل 7 کے درمیانی راستے سے ہی انہوں نے خود کو دستبردار کردیا تھا۔

تاہم شائقین کے پسندیدہ کرکٹر اب ایکشن میں واپس آ گئے ہیں کیونکہ وہ کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران جموں جانباز کی نمائندگی کریں گے۔

اپنی انجری اور جسمانی حالت کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں اب بھی لیگ کرکٹ کھیل سکتا ہوں لیکن ڈاکٹروں نے سرجری کا مشورہ دیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں ورزش کے ذریعے کمر کا درد ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ فٹنس کی وجہ سے مکمل لیگ نہیں کھیل سکتا لیکن جموں جانباز کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک دو میچ ضرور کھیلوں گا۔

فرنچائز میں شامل ہونے کے بعد آل راؤنڈر نے دعویٰ کیا کہ انہیں کسی الوداعی میچ کی ضرورت نہیں کیونکہ پوری قوم کی حمایت ان کے لیے کافی ہے۔

حال ہی میں اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹس کے موضوع پر آفریدی نے مایوسی کا اظہار کیا اور دعویٰ کیا کہ کچھ کھلاڑی باہر رہ گئے ہیں جبکہ سینٹرل کنٹریکٹس میں تین سے چار کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }