جنوبی افریقہ کے کھلاڑی نے ناقابل یقین کیچ پکڑلیا

67

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی نے ناقابل یقین کیچ پکڑلیا

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ٹرسٹن اسٹبس نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے 21 سالہ کھلاڑی ٹرسٹن اسٹبس نے دائرے میں ایک بہترین کیچ پکڑ لیا جسے دیکھ کر آؤٹ ہونے والے مخالف ٹیم کے بیٹر معین علی بھی حیران رہ گئے۔

کیچ دیکھ کر کمنٹیٹر بھی اپنے جذبات کو قابو میں نہ رکھ سکے جبکہ ساؤتھمپٹن میں ہونے والا یہ میچ فیصلہ کن ہونے کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز تھا۔

ہوا کچھ یوں کہ جنوبی افریقہ نے بولر ایڈن مارکم کو بولنگ کے لیے بلوایا تو معین علی نے ان کی گیند کو کور کی جانب اڑا کر کھیلا۔

اڑتی ہوئی گیند دیکھ کر اسٹبس گیند کی جانب دوڑے اور انہوں نے چھلانگ لگاتے ہوئے گیند کو پکڑ لیا۔

واضح رہے کہ اس میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر ریزا ہینڈرکس اور ایڈن مارکم کی نصف سنچریوں کی بدولت 191 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ریلی روسو نے بھی 31 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ملر نے 9 گیندوں پر 22 رنز اسکور کیے تھے۔

Advertisement

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 101 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی جبکہ جنوبی افریقہ کے بولر تبریز شمسی نے اس میچ میں 24 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جنہیں مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔

جنوبی افریقہ نے یہ میچ جیت کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ہے جس کے بات جوس بٹلر کی کپتانی پر کالے بادل منڈلانے لگے ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }