یاسرشاہ بھی کشمیر پریمیئرلیگ میں شامل ہوگئے

187

لیگ اسپنر یاسرشاہ کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلیے میرپور رائلز اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یاسر شاہ اور ان کے ساتھ محمد رضا المصطفیٰ کو سپلیمنٹری ڈرافٹ میں منتخب کیا گیا ہے، جس کے بعد میرپوررائلز کے اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

میرپوررائلز ٹیم کےچیئرمین عبدالواجد نے یاسرشاہ کو خوش آمدید کیا اورکہا کہ اِن جیسے تجربہ کار اسپنر کے اسکواڈ میں آنے سے میرپور رائلز کا بولنگ اٹیک مزید مضبوط ہوگا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }