سوڈان سے بحفاظت انخلاکے بعد 2پاکستانی شہری ابوظہبی پہنچ گئے

مددپرمتحدہ عرب امارات حکومت کے مشکورہیں(سفیرفیصل نیازترمذی)۔

101
دو پاکستانی شہری آج سہ پہر سوڈان سے بحفاظت انخلاء کے بعد ابوظہبی پہنچ گئے۔
  سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی استقبال کے لیئے خؤد ابوظہبی ائیرپورٹ پرموجودتھے
ابوظہبی(نیوزڈیسک)::”سوڈان سے دیگر شہریوں کے ساتھ ایک طیارہ دو پاکستانی شہریوں کو لے کر آج سہ پہر بحفاظت ابوظہبی پہنچ گیا،یہ انخلاء متحدہ عرب امارات کے تعاون سے ممکن ہوا ہے۔اس بات کااعلان متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیرجناب فیصل نیازترمذی کی جانب سے جاری ایک اعلامیئے میں کیاگیا۔
سفیرفیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ "سوڈان سے ہر پاکستانی کا محفوظ انخلا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ ہم اپنے دونوں شہریوں کووہاں سے بحفاظت نکالنے پر متحدہ عرب امارات کے شکر گزار ہیں۔ .یہ گروپ سوڈان کے ہوائی اڈے سے  ایک چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ابوظہبی پہنچا۔ سفیرپاکستان نے ابوظہبی پہنچنے پردونوں پاکستانی شہریوں کااستقبال کیا اور انکوہرممکن تعاون کایقین دلایا اور انہیں یہاں قیام اوردیگرتمام سہولیات فراہم کی گئیں۔فیصل نیازترمذی نے کہا کہ انشااللہ چند روز میں دونوں پاکستانی شہری اپنے اہل خانہ سے جاملیں گے۔دونوں پاکستانی مسافروں نے سفیرپاکستان کے زریں تعاون اورمعاونت پرانکا،حکومت متحدہ عرب امارات اورپاکستانی حکومت کاشکریہ اداکیا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }