مودی سرکار مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزی کی حدیں پار کرنے لگی

63

مودی سرکار مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کی حدیں پار کرنے لگی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے دہشتگردی کے شبہ میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) تنظیم سے تعلق رکھنے والے 100 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔

تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) نے بھارت کی 10 ریاستوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پی ایف آئی کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور 100 مسلمانوں کو گرفتار  کیا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نوجوانوں کو دہشتگردی کی طرف مائل کرنے کی کوشش ہورہی تھی جس کے باعث گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

این آئی اے نے بنگلور اور کرناٹک کے 10 مقامات پر چھاپے مارے جن میں پی ایف آئی کے ریاستی صدر نذیر پاشا کا گھر بھی شامل  ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }