سعودی عرب کا خاتون خلاء باز کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن بھیجنے کا فیصلہ

56

سعودی عرب نے ایک خاتون خلاء باز کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبرر ساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے آئندہ برس اپنے دو خلاء باز انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن بھیجنے کا فیصلہ کیا  گیا ہے جس میں ایک سعودی خاتون بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے ایلن مسک کی کمپنی اسپیس ایکس سے معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی نجی اسپیس کمپنیوں اورسعودی عرب کے درمیان وسیع تعاون کیا جائے گا جبکہ پہلی سعودی خاتون کا اسپیس اسٹیشن میں بھیجنے کا فیصلہ انتہائی اہم ہے جس کے لیے تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }