پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
پاکستان وہ پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے ٹی ٹوئنٹی میں 200 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا۔
پاکستان نے یہ ریکارڈ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قائم کیا جو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔
اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 199 رنز بنائے۔
پاکستان نے 200 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا، کپتان بابر اعظم نے شاندار سینچری اسکور کرتے ہوئے 110 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ محمد رضوان نے 88 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔
Advertisement