بھارتی ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہوتی نظر آرہی ہے، انضمام الحق

54

پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ میں سفر سے متعلق اہم پیش گوئی کردی۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اپنے پہلے میچ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب آج اس کا مقابلہ سری لنکا سے ہونا ہے۔

ایونٹ کی دوسری کمزور ترین حریف سمجھی جانے والی سری لنکن ٹیم میں یوں تو بڑے نام شامل نہیں ہیں لیکن گزشتہ دو میچز میں ان کی پرفارمنس بہت شاندار رہی ہے ۔

سری لنکا نے گروپ مرحلے میں افغانستان اور بنگلادیش کو ناک آؤٹ کرکے سپر فور مرحلے میں رسائی حاصل کی۔

انضمام الحق کا کہنا ہے کہ آج سری لنکن ٹیم بھارت کو شکست دے کر ایشیا کپ سے باہر کرسکتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان  کے خلاف میچ میں بھارتی کپتان  روہت شرما کافی پریشر میں نظر آئے اور پاکستان سے شکست کے بعد سری لنکا کے ساتھ میچ میں بھی ان پر اب پریشر ہوگا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }