یوبی ایل ڈیرہ برانچ دوبارہ کھول دی گئی

برانچ کاافتتاح قونصل جنرل دبئی حسن افضل خان نے کیا

115
یو بی ایل نے دیرا دبئی برانچ دوبارہ کھول دی۔
برانچ کاافتتاح قونصل جنرل پاکستان جناب حسن افضل خان نے کیا
یوبی ایل کسٹمرزکابرانچ کا دوبارہ کھلنے پراظہار مسرت
دبئی(اردوویکلی):: معروف پاکستانی بینک ،یو بی ایل نے ڈیرہ دبئی میں سب سے پرانی برانچ کو تزئین و آرائش اور جدید ترین سہولیات سے لیس  کرنے کے بعدصارفین کی خدمت کے لیئے دوبارہ کھول دیا ہے
دبئی کے قدیم اور مشہورمرشد بازار میں واقع اس برانچ کا افتتاح پاکستان کے قونصل جنرل جناب حسن افضل خان نے بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر شہزاد دادا کے ہمراہ کیا اس موقع پریوبی ایل یواے ای  کے ہیڈ آف ریٹیل بینکنگ ملک عمران یونس اور برانچ کے جنرل منیجر زاہد حسین ،بینک افسران اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ یوبی ایل صارفین کی ایک بڑی تعداد موجودتھی۔ افتتاح کے موقع پرچیف ایگزیکٹوآفیسریوبی ایل  شہزاد دادا نے کہا کہ صارفین کو فراہم کی جانے والی جدید ترین سہولیات سے بینک کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ صارفین کا یوبی ایل کی موجودہ برانچ کے ساتھ 50 سال سے زیادہ کا پرانا رشتہ ہے جو موجودہ حالات میں بہترین سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ہی قائم رہ سکتا ہے۔
قونصل جنرل پاکستان جناب حسن افضال خان نے کہا کہ بینک کئی دہائیوں سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زرمبادلہ کی ترسیل کا آسان، تیز ترین اور قانونی طریقہ فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بینک برانچ کو دوبارہ جدت کے بعد اپنے گاہکوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دے گا کیونکہ سیکڑوں پاکستانی ڈیرہ دبئی میں کام کر رہے ہیں۔ افتتاح کے بعد مہمانوں کو برانچ کاوزٹ کرایا گیااوربنک میں جدیدترین سہولیات بارے آگاہ کیاگیا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }