وورٹیکس پاورٹیک آٹوسپئیرپارٹس ٹریڈنگ دبئی برانچ کاشاندارافتتاح

افتتاح چئیرمین نیوالشاہین گروپ آف کمپنیزچوہدری دلاور حسین کی والدہ ماجدہ نے کیا

207

وورٹیکس پاورٹیک آٹوسپئیرپارٹس ٹریڈنگ دبئی برانچ کاشاندارافتتاح

نئی برانچ کاافتتاح چئیرمین نیوالشاہین گروپ آف کمپنیزیواے ای چوہدری دلاورحسین وڑائچ کی والدہ ماجدہ نے  کیا اور کاروبارکی ترقی وکامیابی کے لیئے دعاکی۔

 

 دبئی(اردوویکلی)::گزشتہ روزیواے ای کی معروف سماجی وکاروباری شخصیت چئیرمین نیوالشاہین گروپ آف کمپنیزیواے ای چوہدری دلاورحسین وڑائچ کی والدہ محترمہ نے فیتہ کاٹ کر وورٹیکس پاورٹیک آٹوسپئیرپارٹس ٹریڈنگ کی دوسری برانچ جو،راس الخوردبئی کے صنعتی ایریانمبر ون میں واقع ہے کامبارک ہاتھوں سے افتتاح کیا،اورافتتاح کے بعد کاروبارکی ترقی وکامیابی کے لیئے دعاکی۔
افتتاحی تقریب میں چوہدری دلاوروڑائچ کے برادران لا چوہدری افضال سندھو،بھتیجے چوہدری ابوبکر کے علاوہ یواے ای کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات چئیرمین پنجاب گروپ آف کمپنیزچوہدری نوازرشیدریحانیہ،مینجنگ ڈائریکٹر،گولڈن پیس ڈیمالشن اسٹیبلشمنٹ وجنرل ٹرانسپورٹ چوہدری اسجدمحمودگھمٹی،مینجنگ ڈائریکٹرپلازمہ جنرل ٹرانسپورٹ چوہدری یاسرعباس ٹھاکر،انجینئیرچوہدری شیربہادرشاہ پور،پرنس ڈاکٹرحمادزمان ریحانیہ،چوہدری ساجدمحمود،عامرجٹ ،کے علاوہ دیگرشخصیات کی بڑی تعدادنے وورٹیکس پاورٹیک آٹوسپئیرپارٹس دبئی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پرچئیرمین نیوالشاہین گروپ آف کمپنیزچوہدری دلاورحسین وڑائچ نے اپنی ٹیم کے ممبران اویس الیاس،ملک بلال، طیب خلیل،اسامہ ارشد،-حافظ ارسلان،-قیصر محمود کے ہمراہ آنے والے مہمانوں کاپرتپاک استقبال کیا اور تقریب میں شرکت پر انکاتہہ دل سے شکریہ اداکیا۔
افتتاح کے بعد مہمانوں کی تواضع کے لیئے دبئی کے معروف ریسٹورنٹ میں ضیافت کااہتمام کیاگیا۔تمام مہمانوں نے دوسری برانچ کے قیام پر دلاورحسین چوہدری کوکاروبارکے فروغ اور اسکی کامیابی پرمبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کااظہارکیا۔چوہدری دلاورنے تمام دوست احباب کاشکریہ اداکیا اورکہا کہ یہ سب آپ کی محبت اور دعاؤں سے الحمدللہ "وورٹیکس پاورٹیک آٹوسپئیرپارٹس راس الخورانڈسٹریل ایریا دبئی برانچ ” کا آغاز ممکن ہوا۔جس پر میں تمام احباب کاممنون ومشکورہوں۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }