ڈاکٹرسیدقیصرانیس کے ہاں گرینڈافطارڈنرومحفل قرآن خوانی کی پروقارروحانی تقریب
پی بی پی سی ممبران ومختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ممتازپاکستانی کمیونٹی ممبران کی شرکت
ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ روزصدرپاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ابوظہبی ڈاکٹرسید قیصرانیس نے اپنی رہائش گاہ پر گرینڈافطارڈنر اور روحانی محفل کاااہتمام کیامحفل کاآغآز قرآن خوانی سے ہوا بعد ازاں امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کی سلامتی اورخوشحالی کے لیئے خصوصی دعاکی گئی۔گرینڈافطارڈنر کی تقریب میں پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل کے تمام بورڈ ممبران اوردوست احباب جس میں ڈاکٹر ہادی شاہد،مسٹر سلمان احمدخان، رائل گروپ کے مسٹر قیصر،مسٹرطفیل ،مسٹر بدرالزمان، مسٹر اقبال نسیم،مسٹر خاور اسلم ،غفار شیوانی ،ڈاکٹر عارف ،مسٹر عبید ،مسٹر رفیع ،سعید اقبال، مسٹر محمدسہیل کھوکھر،مسٹراعتمادسمیت متعددسماجی،کاروباری اور پروفیشنلزنے شرکت کی۔اس موقع پر ممتازعالم دین مفتی یارمحمدنے لندن سے آن لائن خصوصی دعامیں شرکت کی اورپاکستان کی موجودہ سیاسی ومعاشی عدم استحکام سے نجات کے لیئے دعاکی۔میزبان ڈاکٹرسیدقیصرانیس نے مسزاورصاحبزادے مسٹرظہیرانیس کے ہمراہ تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کاگرمجوشی سے استقبال کیااورتشریف آوری پرشکریہ اداکیا۔مہمانوں کی تواضع من واقسام کے روائتی کھانوں سے کی گئی۔