Prev Post
Who's Online:
—
📅 Visits Today:
—
📆 Last 30 Days:
—
📈 This Year:
—
🌍 Total Visits:
—
🎯 Hits Today:
—
⚡ Total Hits:
—

ابوظہبی(نیوزڈیسک)::سابق پریس قونصلر ڈاکٹرظفر قبال قضائے الہی سے گزشتہ روز لاہور میں انتقال کرگئے (اناللہ واناالیہ راجعون)ڈاکٹرظفراقبال مرحوم نے متحدہ عرب امارات میں بھی بحیثیت پریس قونصلرخدمات انجام دیں۔ڈاکٹرظفراقبال مرحوم نے اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیاں خدمات انجام دینے کے ساتھ کمیونٹی کے ساتھ بھی بڑے اچھے تعلقات استوارکیئے ۔انکے انتقال کی خبر سن کرانکے دوستوں نے گہرے افسوس کااظہارکیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیئے دعاکی۔ سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے ڈاکٹرظفراقبال کے انتقال پرانتہائی افسوس کااظہارکرتے ہوئے انکی بطورپریس قونصلرشاندارخدمات پرخراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ ڈاکٹرظفرایک تجربہ کارپریس قونصلرتھےان کی پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی خصوصاً پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔