نسیم صادق کی وزیر انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی سے ملاقات
نوجوان نسل کوملک میں ہی بین الاقوامی معیار کی تعلیم فراہم کرناہمارا مشن ہے
گزشتہ روز چئرمین عام لوگ پارٹی نسیم صادق نے وزیربرائے انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی صوبہ سندھ تیمورتالپور سے سندھ سیکریٹریٹ میں ایک خصوصی ملاقات کی جس میں لندن کالج آف پروفیشنل ایجوکیشن کے حوالے سے پاکستان کے نوجوانوں کے لئے ہنر مند ٹریننگ پروگرام کےآغاز کامنصوبہ زیربحث آیا تاکہ نوجوان نسل ملک میں رہتے ہی نہائت مناسب فیس کی ساتھ بین الاقوامی معیارکی ٹیکنیکل ایجوکیشن حاصل کرسکیں اور اندرون ملک میں رہتے یابیرون ملک جاکرجابز کرکے اپنامستقبل بہتراور روشن بناسکیں ، تیمورتالپورنے نسیم صادق کی اس کاوش کوسراہتے ہوئے کہا کہ یہ بہت خوش آیئندبات ہے کہ نوجوان نسل کوملک میں رہتے ہوئے ہی بین الاقوامی سطح کی تعلیم کے مواقع حاصل ہوجایئں ملاقات میں ڈائریکٹرجنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی محمدیوسف بھی موجودتھے اس موقع پر چئیرمین عام لوگ پارٹی نسیم صادق نے کہا کہ نئی نسل کوملک میں رہتے ہی انٹرنیشنل لیول کی تعلیم کی فراہمی ہمارے منشورکاحصہ ہے انشااللہ ہم جلد ہی دیگرمنصوبوں کابھی اعلان کریں گے جس سے عام آدمی کوفائدہ پہنچے۔