خلیفہ فاؤنڈیشن کی طرف سے پاکستان کو4 ملین درہم کی ہنگامی امداد

امدادی سامان صوبہ سندھ کے جنوبی مقامات کے 75 ہزار لوگوں میں تقسیم کیا گیا

147

ابوظہبی :(اردوویکلی):: شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان فاؤنڈیشن نے پاکستان کے جنوب میں آنے والے سیلاب  متاثرین کیلئے ہنگامی امداد روانہ کردی – خلیفہ فاؤنڈیشن کی ریلیف ٹیم نے یہ امدادی سامان وہاں صوبہ سندھ کے جنوبی مقامات کے 75 ہزار لوگوں کیلئے تقسیم کیا جس میں ادویات ، ٹینٹ ، کمبل اور بےبی فارمولا شامل تھے ۔ فاؤنڈیشن کی طرف سے اس امداد کی فراہمی دنیا کے کئی ممالک میں ریلیف و ترقی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا حصہ ہے – اس امداد کی فراہمی کا عمل صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی ہدایت پر اور ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی حمایت سے اور نائب وزیراعظم و وزیر صدارتی امور عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نھیان کی نگرانی میں انجام دیا گیا ۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }