ون ڈے رینکنگ، پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

54

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستان بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن پر آگیا ہے۔

پاکستان نے ملتان میں کھیلی  گئی سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سویپ مکمل  کرکے رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔

سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان 102  ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھاتاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف 0-3 سے کلین سویپ نے پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس  106  ہوگئے۔

Advertisement

بھارت 105 ریٹنگ کے پوائنٹس کے ساتھ چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر چلا گیا۔

ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلی، انگلینڈ دوسری، آسٹریلیا تیسری، پاکستان چوتھی ، بھارت پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹی، بنگلادیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }