چوہدری حسین الہی کی جانب سےچوہدری شیربہادرشاہ پورکے اعزازمیں پرتکلف عشایئہ

چوہدری شیربہادر کی دوستوں سمیت شرکت

44
ممبر قومی اسمبلی چوہدری حسین الہی کی جانب سے انجینئیرچوہدری شیر بہادر شاہ پور اور ان کے دوستوں کے اعزاز میں گرینڈ عشایئہ کی تقریب۔
انجینئیرچوہدری شیربہادر اور انکے قریبی دوستوں کی بڑی تعدادمیں شرکت 
دبئی (اردوویکلی)::گزشتہ روزضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے معروف سیاسی خاندان کے ہونہارچشم وچراغ ،نوجوان ممبرقومی اسمبلی چوہدری حسین الہی نے دبئی کے ایک معروف ہوٹل میں چوہدری خاندان کے نہائت دیرینہ قریبی ساتھی چوہدری لیاقت علی آف شاہ پورگجرات کے صاحبزادے انجینئیر چوہدری شیربہادر شاہ پوراورانکے دوستوں کے اعزازمیں ایک گرینڈ عشائیہ تقریب کاانعقادکیا جس انجینئیرچوہدری شیربہادر شاہ پور، ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری خالد اصغر گھرال،چوہدری محمد علی گھرال،چوہدری سفیان گجر،چوہدری ندیم احمد ملکی،چوہدری پرویز نوما،چوہدری قمر انوردھول خورد،چوہدری مستنصر ماچھیوال،چوہدری ماجد حاجیوال،چوہددی احد گجر،چوہدری عامر جٹ ،چوہدری سجادچوہدری محمدارشد جنڈپیر،چوہدری اظہر سیال،چوہدری عابد شاہ پور،مرزا شہبازاحمد،چوہدری جواد صدیق،چوہدری علی گجر لوریاں،سمیت دیگر دوستوں نےبڑی تعدادمیں شرکت کی ۔
میزبان چوہدری حسین الہی نے چوہدری شہزاد مکیانہ ،چوہدری محمد زبیر مکیانہ،چوہدری عبدالرحمان سراے ڈھنگ سمیت عشائیہ تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اورعشائیہ تقریب میں شرکت پرشکریہ اداکیا۔مہمانوں کی تواضع من واقسام کے لذیذکھانوں سے کی گئی۔تقریب کے اختتام پرچوہدری شیربہادر سمیت تمام شرکت کنندگان نے چوہدری حسین الہی کی جانب سے انتہائی چاہت اور محبت کے اظہاراور پرتکلف عشائیہ پرچوہدری حسین الہی کافرداًفرداًتہہ دل سے شکریہ اداکیا۔چوہدری شیربہادرنے چوہدری حیسن الہی کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان کاچوہدری برادران سے تعلق کئی دہائیوں پرمحیط ہے آج چوہدری حسین الہی نے دیارغیرمیں ہمیں جوعزت بخشی ہے میں اورہماراپوراخاندان انکی اس محبت اورخلوص پردل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ اداکرتے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }