ایمانداری کی مثال ایک اورپاکستانی ٹیکسی ڈرائیورظفراللہ خان

قانون پرعملدرآمد پرشارجہ پولیس نے تعریفی سندسے نوازا

63
                                ظفر اللہ خان نے ایک ڈرائیور کے پاس کاغذات نہ ہونے پراس کی خراب گاڑی کوکھینچنے سے انکار کر دیا ۔
شارجہ(اردوویکلی):: یوں تو آئے روزپاکستانی ٹیکسی ڈرائیوراپنی ایمانداری کی بناپرمقامی اخبارات کی زینت بنتے رہتے ہیں مگرآجکل ایک اور پاکستانی نوجوان ٹیکسی ڈرائیورظفراللہ خان کی قانون پرعملداری کے بہت چرچے ہیں۔ اسکی قانون پر عملداری کی بناپر شارجہ پولیس نے  اسے اعزاز سے نوازا ہے۔ جس پر دیارغیرمیں مقیم   پاکستانی کمیونٹی کا سر فخرسے ایک بارپھربلند ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ظفراللہ خان نے ایک ایسے ڈرائیورکی گاڑی کو ٹوکرنے ( کھینچنے سے)اس وجہ سے انکارکردیاکیونکہ اس کے پاس گاڑی کے کاغذات موجودنہیں تھے متحدہ عرب امارات کے ٹریفک قوانین کے مطابق کسی خراب ہونے والی گاڑی کے ڈرائیورکے پاس ڈرائیونگ لائیسنس یاگاڑی کاملکیہ وغیرہ نہ ہوتواس گاڑی کی مددکرنایاٹوکرناخلاف قانون تصورکیاجاتاہے ظفراللہ خان نے بھی ایساغیرقانونی کام کرنے سے انکارکردیاجس پرشارجہ پولیس کے اعلی افسرکرنل ڈاکٹرعلی الکعی الحمودی نے ظفراللہ خان کوبلاکراسے تعریفی سندسے نوازا اور قانون کی پاسداری اور پولیس کی مددکرنے پراسے خراج تحسین پیش کیا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }