ڈاکٹرقیصرانیس کی جانب سے مفتی یارمحمدقادری کے اعزازمیں شاندارعشائیہ
پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی شرکت
ممتازعالم دین مفتی یارمحمدقادری کے اعزازمیں ڈاکٹرقیصرانیس سید کی جانب سے عشائیہ
ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی شرکت
لندن میں واقع ایک پب خرید کروہاں مسجدکی تعمیرکی جائیگی(مفتی یارمحمدقادری)۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ رات صدرپاکستان بزنس وپروفیشنل کونسل ابوظہبی ڈاکٹرقیصرانیس سید کی جانب سے لندن سے آئے ہوئے ممتازعالم دین مفتی یارمحمدقادری کے اعزازمیں ایک سادہ مگرپروقار عشائیہ تقریب کااہتمام کیا گیا۔جس میں یواے ای میں مقیم ممتازسماجی وکاروباری شخصیات چوہدری نوازرشیدریحانیہ،چوہدری ناصرولائت گوندل،طارق جاویدقریشی،راجہ محمدشفیق جنجوعہ،ملک محبوب ربانی،ڈاکٹرہادی شاہد،،نعیم بھٹی،زاہد حسین ،مستجاب احمد،فرحان احمد،محمدعرفان سمیت مختلف شعبہ ہائے حیات سے وابستہ پاکستانی کمیونٹی ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پرممتازعالم دین مفتی یارمحمدقادری نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لکھے گئے تاریخ اسلام پر مستنداورجامع تاریخی مجموعے اردو زبان میں شائع ہوچکےہیں جوگوگل پربھی دیکھے جاسکتے ہیں اورانشااللہ بہت جلد انگریزی اورعربی زبانوں میں بھی دستیاب ہونگے۔
مفتی یارمحمدقادری نے کہا کہ لندن میں ایک ایسی جگہ جہاں پہلے کوئی مسجد نہیں وہاں ہم 3لاکھ پاؤنڈ سے زائدرقم میں ایک پب خریدکرمسجد تعمیرکرنے جارہے ہیں اس کے لیئے ایک خطیررقم جمع ہوچکی ہے کچھ رقم جمع ہونا باقی ہے انشاااللہ وہ بھی جلد جمع ہوجائیگی اور پھرہم پب کی انتظامیہ کو مطلوبہ رقم اداکرنے کے بعد جلد ہی وہاں اللہ کے گھرکی تعمیرشروع کریں گے۔اللہ مسبب الاسباب ہے وہ یہاں موجود اپنے نیک بندوں کے ذریعے ضرورمددکرے گا اور پب کی جگہ پرایک دن ایک خوبصورت مسجدتعمیرہوگی۔جہاں دین کے فروغ کے لیئے کام ہوگا۔جوبہت ضروری ہے ۔یہ صدقہ جاریہ ہے ۔مفتی یارمحمدقادری نے مزیدکہا کہ ہم نے پاکستان سمیت تقریبآ51مسجدیں تعمیرکی ہیں جو سب آپ جیسے بھائیوں کے تعاون سے ممکن ہوا۔اس کے علاوہ ہم فلاح وبہبودکے کام بھی کررہے ہیں جنوبی پنجاب اور تھرکے علاقے میں سینکڑوں کنویں تعمیرکرائے اس کے علاوہ ہسپتال اور مدرسے بھی تعمیرکیئے ہیں اور یہ سب کچھ بلاتفریق کسی بھی کمیونٹی یامذہب کے لوگ ہوں ہم انسانیت کی فلاح وبہبود کے لیئے خدمات انجام دیتے ہیں اور یہ سب کچھ آپ جیسے دوستوں کی مدد اور تعاون سے ممکن ہے اللہ ہمیں نیک کام کرنے کی توفیق عطافرمائے اور ہمیں یہ سعادت بخشے کہ ہم اللہ کی رضا کے لیئے مستحق لوگوں کے کام آسکیں۔انفرادی اور اجتماعی سطح پرجس حد تک ممکن ہوانسانیت کی فلاح وبہبود کے لیئے رفاہی کام کریں اللہ آپ کی غیب سے مددکریگا۔میزبان ڈاکٹرقیصرانیس سید نے تمام مہمانوں کاخندہ پیشانی سے استقبال کیا اور تشریف آوری پرسب مہمانوں کاتہہ دل سے شکریہ اداکیا۔