کیارا ایڈوانی نے ذاتی زندگی کے معاملات کو پرائیویٹ رکھنے کی وجہ بتادی

67
کیارا ایڈوانی اور انکے شوہر سدھارتھ ملہوترا
کیارا ایڈوانی اور انکے شوہر سدھارتھ ملہوترا

بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی پرکشش اداکارہ کیارا ایڈوانی جہاں ایک جانب اپنے کیریئر میں کامیابیاں سمیٹنے پر خوش ہیں وہی انہیں دوسری خوشی اس برس فروری میں فلم شیرشاہ میں اپنے مد مقابل ہیرو سدھارتھ ملہوترہ کے ساتھ شادی سے حاصل ہوئی۔

ممبئی سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ کیارا ایڈوانی اپنے کام اور اداکاری پر تو کافی کھل کر گفتگو کرتی ہیں، تاہم اپنی نجی زندگی کے معاملات کو وہ پوشیدہ اور عوام کی نظروں سے دور رکھتی ہیں۔ 

اب بلآخر انہوں نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ اور ان کے شوہر سدھارتھ ملہوترہ کیوں اپنی ذاتی زندگی کے معاملات کو بالکل پرائیویٹ رکھتے ہیں؟ 

2014ء کی فلم فگلی سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے والی کیارا نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کے ساتھ اپنی گفتگو میں کہا کہ میں محسوس کرتی ہوں کہ اپنی ذاتی زندگی کے معاملات پر بہت زیادہ فوکس اور اسے کھلے عام رکھنے سے بطور اداکارہ میری توجہ بٹ سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری پہلی ترجیح خود کو اداکارہ کے طور پر منوانا ہے۔ ہماری شادی سے قبل یہ اہم تھا کہ ہم اپنے تعلقات کو محفوظ رکھیں۔

کیارا نے کہا کہ میں اور سدھارتھ دونوں سیلف میڈ ہیں اور سخت محنت اور جدوجہد سے اس مقام تک پہنچے ہیں، لہٰذا ہم نہیں چاہتے کہ ہماری ذاتی زندگی کا ہمارے پروفیشنل کیریئر کی کامیابیوں پر سایہ پڑے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }