عبدالمجیدمغل سے انکی ممانی /ساس کی وفات پراظہارتعزیت۔
دبئی(نیوزڈیسک):: گزشتہ روزممتازپاکستانی کمیونٹی ممبران صدرگرینڈ اوورسیزکلب ابوظہبی طارق جاوید قریشی ،مینجنگ ڈائریکٹرشینواری ریسٹورنٹ مصفح راجہ محمدشفیق جنجوعہ ،راجہ محمدجمیل بنگیال سینئیرنائب صدر(پی ایم ایل ن)یواے ای راجاخالدمحمود،چوہدری محمدرفیق،چئیرمین پاکستان مسلم لیگ(ن)ابوظہبی ملک محبوب ربانی،محمداکرام جوڑا،جنرل سیکریٹری محمدفاروق وڑائچ اور دیگردوستوں نے ممتازپاکستانی بزنس مین وسماجی شخصیت صدرٹریڈونگ(پی ایم ایل ن)یواے ای عبدالمجیدمغل کی رہائش گاہ پرجاکرانکی ممانی وساس کی وفات پران سے تعزیت کی اورمرحومہ کے درجات کی بلندی اورمغفرت اورلواحقین کے لیئے صبرجمیل کی دعاکی۔یاد رہے چئیرمین پاکستان مسلم لیگ(ن)یواے ای غلام مصطفے مغل اورعبدالمجید مغل کی ممانی گزشتہ دنوں قضائے الہی سے جہان فانی سے رحلت فرماگئی تھیں (اناللہ واناالیہ راجعون)۔