ایمنسٹی مدت میں اضافہ سے غیرقانونی طورپرمقیم افرادفائدہ اٹھائیں(سفیرپاکستان)

متحدہ عرب امارات کے ویزہ ایمنسٹی میں 31 دسمبر تک توسیع

73

متحدہ عرب امارات کے ویزہ ایمنسٹی اسکیم میں2ماہ کی توسیع
اب یہ معیاد ۔31 دسمبر 2024 تک بڑھادی گئی ہے

سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی اور قونصلیٹ جنرل پاکستان دبئی ہر ممکن مدد کریگا

یہ ان لوگوں کو موقع فراہم کرتا ہے جن کا قیام قانونی نہیں ہے۔

(سفیرفیصل نیازترمذی)

دبئی(اردوویکلی)::یواے ای حکومت کی جانب سے 31،اکتوبرکوختم ہونے والی ویزہ ایمنسٹی اسکیم میں 2ماہ کی مزید توسیع کا اعلان کردیاہے اب یہ مدت 31دسمبر2024تک بڑھادی گئی ہے۔ حکومت نےامارات میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیلئے متعارف کروائی تھی جو31اکتوبر 2024کوختم ہورہی تھی جس میں گزشتہ روزمزید2ماہ کے لیئے اضافہ کردیاگیاہے                                       اماراتی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی نے ویزہ ایمنسٹی اسکیم میں اضافے کا اعلان کرتےہوئے بتایا کہ ویزہ ایمنسٹی اسکیم میں اب 31 دسمبر 2024 تک توسیع کر دی گئی ہے۔
 ڈائریکٹر جنرل آئی سی پی میجر جنرل سہیل سعید الخیلی نے کہا کہ ڈیڈ لائن میں توسیع کا فیصلہ متحدہ عرب امارات کے 53 ویں یونین ڈے کی تقریبات کے ساتھ مل کر اور ملک کی انسانی اور مہذب اقدار کے مجسم ہونے کے طور پر کیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کواس مدت سے فائدہ اٹھانا چاہیئے ۔
سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے اس موضوع پرنمائیندہ اردوویکلی کی جانب سے کئیے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایسے اوورسیزپاکستانی جو ویزہ ختم ہوجانے پرابھی تک یہاں مقیم ہیں وہ اس رعائتی مدت سے فائدہ اٹھائیں اوراپنی رہائشی حیثیت کوقانونی بنائیں یالیگل حیثیت میں بغیر جرمانہ کے ملک چھوڑ کرچلے جائیں تاکہ وہ دوبارہ بھی واپس آسکیں۔اس سلسلے میں سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی اورپاکستان قونصلیٹ دبئی ہرطرح کی معاونت کے لیئے سہولت فراہم کرنے کے لیئے پوری طرح تیارہے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }