آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوران باہمی رابطے کا فقدان دیکھنے کو ملا جب اسٹیو اسمتھ 6 رنز پر کھیل رہے تھے اور نان اسٹرائیکر اینڈ پر عثمان خواجہ موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی اننگ کے 20ویں اوور میں سری لنکن بولر رمیش منڈس نے اسٹیو اسمتھ کی طرف گیند کرائی جو ان کے پیڈ سے جا ٹکرائی پہلے تو اسمتھ نے سنگل لینے سے انکار کیا لیکن جیسے ہی عثمان خواجہ کریز سے نکلے تو اسمتھ نے بھی کریز سے نکلنے کا فیصلہ کیا تاہم دونوں بلے بازوں میں باہمی رابطے کی فقدان کی واجہ سے اسمتھ کو واپس لوٹنا پڑا لیکن وہ رن آؤٹ ہوگئے۔
واضح رہے کہ پہلے دن کے اختتام پر سری لنکن ٹیم 212 رنز پر آل آؤٹ ہوئی ،نروشن ڈکویلا 58 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،کپتان ڈمتھ کورانارتنے 28،رمیش مینڈس 22 جبکہ اوپنر پاتھم نسنکا نے 23 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،مچل سویپسن3 جبکہ مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے دن کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بنالیے ہیں۔
Advertisement
آسٹریلیا نے اپنی اننگ کا آغاز کیا تو اوپنر ڈیوڈ وارنر 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان خواجہ 47 رنز اور ٹریوس ہیڈ 6 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔