کمرشل بینک آف دبئی نے ایم ای اے فنانس ایوارڈز 2021 میں چار ایوارڈز جیت لیے

76
کمرشل بینک دبئی نے ایم ای اے فنانس ایوارڈز 2021 میں 4 ایوارڈز جیت لیے
دبئی(اردوویکلی)::یواے ای کے تجارتی بنکوں میں سر فہرست کمرشل بینک آف دبئی نے  ایم ای اے فنانس 2021 ایوارڈز میں چار باوقار ایوارڈز جیتے ہیں۔ کمرشل بنک دبئی کا "ڈائریکٹ فرام گاہک” اقدام، جو صرف آپ کی اماراتی شناختی کارڈ کے ساتھ فوری ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کے قابل بناتا ہے نے "بہترین ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن امپلیمنٹیشن” کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔ حال ہی میں لانچ کی گئی سی بی ڈی انویسٹرایپ، جو اس خطے کی پہلی ایپ ہے جو صارفین کو فعال طور پر منظم عالمی سطح پر متنوع اور ذاتی نوعیت کے پورٹ فولیوز تک رسائی فراہم کرتی ہے، کو "بہترین روبو ایڈوائزری انویسٹمنٹ سلوشن” کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے اوری بی ڈی کے کمرشل بینکنگ ڈویژن نے ” بہترین کمرشل بینک کا ایوارڈ۔ اس کے علاوہ، سی بی ڈی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ڈاکٹر برنڈ وان لِنڈر نے "سال کا بہترین بینکر” ایوارڈ حاصل کیا۔حال ہی میں دبئی کے رٹزکارٹن ہوٹل میں منعقد ہونے والی ایم ای اے فنانس ایوارڈ2021 کی تقریب میں یہ یوارڈزچیف ایگزیکٹوآفیسر کمرشل بنک دبئی ڈاکٹر برنڈ وین لنڈر ​​نے کمرشل بنک دبئی کی سینئر مینجمنٹ ٹیم کے ساتھ وصول کیئے۔ایوارڈز کی تقریب کے موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے، ڈاکٹر برنڈ وین لنڈر ​​نے کہا: "مجھے بے حد فخر ہے کہ  تقریب میں چار ایوارڈز جیتے ہیں۔  اپنے صارفین کے لیے ایک بہتر صارفی تجربہ تخلیق کرنے کے لیے ایک مسلسل ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر پر گامزن ہےانہوں نے مزید کہا: "میں  فنانس کی طرف سے "سال کا بہترین بینکر” منتخب ہونے پر بھی فخر محسوس کر رہا ہوں، جس میں اپنی تمام ٹیم، اپنے صارفین اور شراکت داروں کاشکرگزارہوںجنہوں نے ہمیشہ بھرپورتعاون فراہم کیا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }