کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 4 زخمیوں سمیت 8 ڈاکو گرفتار

9

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں میں 4 زخمیوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم، موٹرسائیکلیں اور چھینا گیا سامان برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق نیوکراچی پولیس کا سیکٹر الیون آئی میں مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں زخمی حالت میں ایک ڈاکو سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

زخمی گرفتار ملزم اریاز کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دوسرے گرفتار ملزم کاشف کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق مومن آباد پولیس کا اورنگی ٹاؤن رحمت شاہ کالونی میں مبینہ مقابلہ ہوا، جہاں زخمی حالت میں ایک ڈاکو سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

زخمی ملزم ایمان اللہ کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے ملزم احمد کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور چھینا گیا سامان برآمد ہوا۔

گلبرگ پولیس نے موسیٰ کالونی سٹی کالج کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ایک ڈاکو سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔

زخمی ملزم 22 سالہ اویس کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے ملزم قاسم کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم، موٹرسائیکل اور چھینا گیا سامان برآمد کیا گیا۔

اسی طرح تیموریہ پولیس کا نارتھ ناظم آباد بلاک این میں مبینہ مقابلہ ہوا جس میں زخمی حالت میں ایک ڈاکو سمیت 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

زخمی ملزم بلال کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے ملزم عدنان کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }