انجینئیرمحمدجاویدکی جانب سے یوم پاکستان پرپروقارتقریب کاانعقاد

پرعزم پاکستان کے شریک بانی جناب ادیب اعجاز،عدیل اعجازکی خصوصی شرکت

127
انجینئیرمحمدجاویدکی جانب سے یوم پاکستان پرپروقارتقریب کاانعقاد
معروف سماجی وکاروباری شخصیات اورمیڈیانمائندگان کی شرکت
پرعزم پاکستان کے شریک بانی جناب ادیب اعجاز،عدیل اعجازکی خصوصی شرکت
دبئی(اردوویکلی)::گزشتہ دنوں راس الخیمہ میں مقیم معروف سماجی کارکن،صدرنیشنل پیس کونسل پاکستان۔یواے ای انجینئیرمحمدجاویدنے یوم پاکستان کی مناسبت سے دبئی کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں ایک سادہ مگرپروقارتقریب کااہتمام کیاجس میں سیدریحان، ندیم بٹ ایم ڈی مطعم پاک خیبر،پروفیسر شاہد کاہلوں،ثاقب نثارخٹک،یاسر ملک، حامد زمان کائرہ،،عمران خان،کلیم اللہ شاہ بخاری،ڈاکٹرعتیق الرحمن،شریک بانی پرعزم پاکستان جناب ادیب اعجاز،عدیل اعجاز،اورعاطف ندیم ،ڈاکٹرمحمداکرام چوہدری سمیت پاکستانی کمیونٹی کی ممتازشخصیات اور شعبہ صحافت سے منسلک معروف صحافیوں عامرنویدملک ،عارف شاہد،رضوان چوہدری، زمردخان بونیری،راجہ عرفان،چوہدری ارشد سمیت متعددافراد کی شرکت۔
تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔تقریب میں ممتازمحب وطن پاکستانی اور یواے ای کے قومی ترانے کا اردوزبان میں ترجمہ کرنے والے معروف شاعروادیب شہاب الدین شہاب کی اس کاوش کو سراہاگیایادرہے شہاب الدین شہاب پہلے اوورسیز پاکستانی ہیں جنہوں نے یواے ای کے قومی ترانے کااردوزبان میں خوبصورت ترجمہ کیا جسے برصغیر کے معروف عالمی گلوکارراحت فتح علی خان نے خوبصورت اندازمیں گایا اور اسے بڑی خوبصورتی سے فلمایاگیا وزارت خارجہ پاکستان نے اردوزبان میں گائے گئے اس ترانے کی ویڈیو کو حکومت پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے 50ویں سال کے یادگارموقع پربطورتحفہ حکومت متحدہ عرب امارات کو پیش کیا7منٹ پرمحیط قومی ترانے(ارض وطن)کی ویڈیومیں متحدہ عرب امارات کی تاریخی ثقافت،روائتی ورثہ،مختصر عرصہ میں فقیدالمثال ترقی اور کامیابی کونمایاں کرنے والے شاندارمناظرکوبڑی خوبصورتی سے فلمایاگیاجومتحدہ عرب امارات اور اماراتی قوم سے اظہاریکجہتی کوظاہرکرتاہےارودزبان میں گایاگیایواے ای کاقومی ترانہ پوری دنیامیں سوشل میڈیاپروائرل ہوا۔یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدکی گئی اس تقریب میں شہاب الدین شہاب نے اظہارخیا ل کرتے ہوئے کہاکہ وہ عرصہ درازسے یواے ای میں مقیم ہیں اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیامجھے محسوس ہوااس ملک کامجھ پہ کچھ قرض ہے لہذامیں نے سوچا کہ کچھ ایسا کروں جس سے یواے ای اورپاکستان کے درمیان دوستی کارشتہ اورزیادہ مضبوط ہومیرے دل میں خیال آیا کیوں نہ امارات کے قومی ترانے کواردوزبان میں لکھاجائے الحمدللہ میری کوشش کامیاب ہوئی اوراللہ پاک نے بہت عزت عطاکی جس پرمیں اللہ کاجتنابھی شکر اداکروں کم ہے حکومت پاکستان اورحکومت یواے ا ی کی جانب سے میری اس اختراع کوبہت سراہاگیا۔ہمیں بیرون ملک رہتے ہوئے اپنے ملک کے وقار اور سربلندی کے لیئے بھی کام کرناچاہییے تاکہ ہمیں بیرون ملک بھی عزت کی نگاہ سے دیکھاجائے۔یادرہے ترانے کی پروڈکشن میں پاکستان قونصلیٹ دبئی کے ویلفئیرقونصلرجناب ارسلان ستی اور فلمبندی میں پاکستانی صحافی محترمہ سعدیہ عباسی نے بھی اہم کردار اداکیا۔اس موقع پرتقریب کے مہتمم انجینئیرمحمدجاویدنے نمائیندہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یواے ای کے قومی ترانے کے اردو ترجمے،اوراس پرتیارکی گئی ویڈیوکی تیاری پرویلفئیرقونصلرپاکستان قونصلیٹ دبئی ارسلان ستی کی انتھک محنت پردلی طورپرشکریہ اداکرتے ہیں اورانکی اس ملی کاوش پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں نیز اس ترانے کی فلمبندی میں معاونت پرمحترمہ سعدیہ عباسی کی شاندارپیشہ ورانہ خدمات پر انکے قومی جذبے کادل کی اتھاہ گہرایؤں سے شکریہ اداکرتے ہیں ۔
تقریب میں شہاب الدین شہاب اورمتحدہ عرب امارات میں میڈیا ہاوسز کے نمائندہ صحافیوں رضوان چوہدری،زمردبونیری،چوہدری ارشد،عارف شاہد،عامرملک،راجاعرفان کوشاندارصحافتی خدمات پریادگاری شیلڈزپیش کی گئیں۔تقریب میں اینکرسٹی گوادرکے ہیڈآف سٹریٹیجی عمران خان نے گوادرمیں اینکرسٹی پراجیکٹ بارے تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اب ہر اوورسیزپاکستانی گوادرمیں سرمایہ کاری کرکے اپنے ذاتی پلاٹ کامالک بن سکتاہے ہم نے اوورسیزپاکستانیوں کی سہولت کومدنظررکھتے ہوئے بہت آسان اقساط رکھی ہیں ۱ہزاردرہم ماہانہ کی بچت کرکے کوئی بھی اوورسیزپاکستانی اینکرسٹی گوادرمیں انویسٹمنٹ کرسکتاہے آپ کاسرمایہ بالکل محفوظ ہے آپ پراعتمادہوکرسرمایہ کاری کریں ۔ مزیدتفصیلات کے لیئے ہماری ویبب سائٹ کاوزٹ کریں۔۔۔www.paradigmdevelopers.net
تقریب کے اختتام پرمیزبان انجینئیرمحمدجاویدنے نیشنل پیس کونسل ٹیم ممبران کے ہمراہ تمام مہمانوں کاشکریہ اداکیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }