سعودی ولی عہد آج ترکی کا دورہ کریں گے

34

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج ترکی کا دورہ کریں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سعودی صحافی کے قتل کے بعد سعودی ولی عہد کا یہ پہلا ترکی کا دورہ ہوگا۔

سعودی ولی عہد اس دورہ میں ترک صدر رجب طیب اردگان اور دیگر اعلی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔

 دورے کے دوران توانائی، معیشت اور سیکیورٹی سے سمیت کئی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

 ترک صدر رجب طیب اردگان اس سے قبل اپریل کے آخر میں سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں، جس میں انہوں نے سعودی ولی عہد کو انقرہ کے دورے کی دعوت دی تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ  2018 میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }