ٹریوس ہیڈ کی انجری کے باعث گلین میکسویل کو آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹریوس ہیڈ کے انجری کے بعد گلین میکسویل کو سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
گلین میکسویل کو اگر پلیئنگ الیون میں شامل کیا جاتا ہے تو ان کا پانچ سال کے بعد یہ پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔
Maxi is back in the Test squad
He’s been called in as an additional option ahead of the opening Test match in Galle next week as Travis Head recovers from a minor hamstring strain #SLvAUS pic.twitter.com/uiOPopuJNt
Advertisement
— Cricket Australia (@CricketAus) June 23, 2022
انہوں نے آخری ٹیسٹ 2017 میں بنگلادیش کے خلاف چٹاگانگ میں کھیلا تھا جبکہ آخری فرسٹ کلاس میچ 2019 میں کھیلا تھا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے اہم ان فارم بلے باز ٹریوس ہیڈ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوکر جمعہ کو پانچویں ون ڈے میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے جبکہ پہلے ٹیسٹ میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہے۔