عمر گل نے بابر اعظم اور رضوان کے خلاف پلان تیار کرلیا

110

عمر گل نے بابر اعظم اور رضوان کے خلاف پلان تیار کرلیا

افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کے خلاف پلان تیار کرلیا ہے۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان ٹیم سپر فور میں پہلا میچ نہیں جیت سکی۔

انہوں نے کہا کہ گروپ میچز میں ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی، پر اعتماد ہیں کہ کل کے میچ میں اچھا کھیلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اور رضوان ورلڈ کلاس پلیئر ہیں اور ان کے خلاف پلان تیار کیا ہوا ہے، جو پلان بنایا ہے دیکھتے ہیں کہ بولرز ان پر کیسے عمل کرتے ہیں۔

Advertisement

عمر گل کہتے ہیں کہ افغانستان ٹیم نے جو غلطیاں پچھلے میچ میں کیں انہیں نہیں دہرائیں گے، پاکستان کے خلاف ایک اچھا میچ ہوگا، شارجہ میں بہت جوش خروش ہے۔

افغان ٹیم کے بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ شارجہ میں افغانستان ٹیم کے بہت فینز ہیں، امید ہے کہ شائقین کرکٹ اسٹیڈیم آئیں گے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں جو میچ ہوا اسے بھلا کر میدان میں اتریں گے اور نئے میچ پر فوکس ہوگا۔

Advertisement

ان کا کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی کو اپنے رول کا علم ہونا چاہیے جب میں کھیلتا تھا تو ڈیتھ کے اوورز کرانا میرا رول تھا، نسیم شاہ کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں رہا ہوں جب کہ نسیم شاہ میں بہتری آئی ہے اور میری ان کے ساتھ نیک خواہشات ہیں۔

عمر گل کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے دونوں ملکوں کے فینز کو کہوں گا کہ اسے میچ ہی لینا چاہیے، ہم دونوں ہمسایہ ممالک ہیں اور ہم مسلمان ملک ہیں ایک دوسرے کو اسپورٹ کرنا چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بیٹرز کی طرح پاکستان کے خلاف میچ  میں بولرز کے لئے پلان بنایا ہوا ہے۔

شاہین آفریدی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی کمی محسوس کی جارہی ہے کیونکہ وہ پاکستان کے تجربہ کار بولر ہیں جب کہ شاہین آفریدی کے علاوہ بھی بولرز باصلاحیت ہیں اور تیز گیندیں کر رہے ہیں۔

نسیم شاہ، شاہ نواز دھانی اور حسنین ابھی نوجوان ہیں کسی کے متبادل ہونے کا کہنا جلدی ہوگی، کیچ ڈراپ ہونا کھیل کا حصہ ہے۔ میری بولنگ پر جب کیچ ڈراپ ہوتا تو مجھے غصے نہیں آتا تھا۔

بابر اعظم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم اہم کھلاڑی ہیں بیٹنگ ان کے ارد گرد گھومتی ہے، میری خواہش ہے کہ وہ رنز کریں کیونکہ فارم میں واپس آنا مشکل نہیں۔

Advertisement

بابر اعظم کا رنز نہ کرنا افغانستان کے لئے اچھا ہوسکتا ہے، بابر اعظم اور محمد رضوان جب کریز پر ہوں تو بیٹنگ دیکھتے ہوئے اچھا لگتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی نے بھی لمبے وقفے کے بعد رنز کیے ہیں، ہر کوئی چاہتا تھا کہ وہ رنز کریں۔ بابر اعظم بھی جلد رنز کریں گے، ان کو اتنا لمبا وقفہ نہیں ہوا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }