مردآہن صحرائی مددگار ابومحمد ایک نفیس انسان

41
ابومحمدنام ہے ایک ایسے فرشتہ صفت انسان کاجوبلا معاوضہ ہرکسی کی اخلاقی مددکرنے کواپنافریضہ سمجھتاہے۔اگرصحراکاسفر کرتے ہوئے آپکی گاڑی ریت میں دھنس جائے اور آس پاس سے گزرنے والی ہیوی گاڑیاں(4وہیل ) مددکے لیئے پکارے جانے کے باوجود نہ رکیں اورمددکے لیئے پولیس یاریکوری کے آنے میں بھی نہ جانے کتناوقت درکار ہو۔آپ سخت پریشانی میں ہوں کہ اب کیاکیاجائے ایسے میں ایک ہنستامسکراتا انجان چہرہ آپ کے قریب اپنی گاڑی کھڑی کرکے آپ سے پوچھے کیاحال ہے بھائی کیا ہوا۔اور بغیرآپ کے سوال کیئے آپ کی مددکرنے لگ جائے توایسے میں آپ اسے غیبی مددہی تصورکریں گے ایسا ہی ایک واقع میرے ساتھ بھی پیش آیا۔العین روڈ پرالختم ایریا میں بوذیب کے مقام پربین الاقوامی اینڈورینس عالمی گھڑدوڑکے مقابلے جاری تھے ہم بھی ریس دیکھنے میدان میں پہنچے اور کچھ دیربعد واپسی کی راہ لی۔چونکہ راستے سے نابلدتھے اور بعض اوقات آپکاگوگل میپ آپ کویہ بتانے سے قاصر ہے ہ یہ راستہ صرف 4وہیل گاڑیوں کے لیئے ہی مناسب ہے میں اور مجھ جیسے دیگرکئی افراد چھوٹی گاڑیوں پرسفرکررہے تھے اسی راستہ پرگھڑسواروں کامددگارعملہ بڑی ہیوی 4وہیل گاڑیوں پرسوار پانی کے ٹب اور دیگرسامان لادے تیزی کے ساتھ ایک مخصوص پواینٹ کی جانب گاڑیاں دوڑاتے جارہے تھے رتیلہ راستہ جسے پنجابی زبان میں پائیہ کہاجاتاہے جوکچااور ناہموار توہوتاہے مگرقابل سفرہوتاہے اورمنزل تک پہنچادینے میں معاون ثابت ہوتاہے اچانک راستہ کے درمیان میں تقریبآ 50میٹرکی ایک ایساگڑھا نما بلاک آجاتاہے جہاں 4وہیل گاڑیاں بھی بمشکل اس  ،، کوکراس کرپاتی ہیں ایسے میں مجھ جیسے دیگرلوگ بھی اس گہرے ریتلے حصے میں اپنی گاڑیاں دھنسا بیٹھتے ہیں اب نہ گاڑی آگے جاسکتی ہے اور نہ ہی واپسی ممکن ہے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }