کنفوزن کا شکار روبوٹ نے ایک شخص کی جان لے لی

63

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جنوبی کوریا کی ایک روبوٹک کمپنی میں روبوٹ نے ایک ملازم کو کھانے کا ڈبہ سمجھ کر کچل دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے جنوبی صوبے گوسیونگ میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک روبوٹک کمپنی میں ایک 40 سالہ ملازم روبوٹ کے سینسر کا معائنہ کر رہا تھا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انسان اور کھانے کے ڈبے میں فرق کرنے سے قاصر اس روبوٹ نے کمپنی ملازم کو جکڑ کر کنویئر بیلٹ پر دھکا دے کر اس کا سر اور سینہ کچل دیا، جس کے نتیجے میں کمپنی ملازم شدید زخمی ہو گیا۔

مذکورہ ملازم کو فوری طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور چل بسا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روبوٹک آرمز بنانے والی کمپنی کے جاری کردہ بیانیے کے مطابق روبوٹ کا کام کالی مرچ کے ڈبوں کو اٹھا کر انہیں کنویئر بیلٹ پر منتقل کرنا تھا جبکہ ہلاک ہونے والا شخص پلانٹ میں 8 نومبر کو ہونے والے  روبوٹ کے ٹیسٹ رن سے قبل اس کے سینسر کا معائنہ کر رہا تھا۔

کمپنی کے مطابق مذکورہ ٹیسٹ 6 نومبر کو ہونا تھا تاہم روبوٹ میں خرابی کے باعث اسے 8 نومبر تک ملتوی کیا گیا تھا۔

مذکورہ شخص 8 نومبر کی رات گئے تک روبوٹ کا معائنہ کر رہا تھا کہ اس میں خرابی پیدا ہو گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ میں بھی جنوبی کوریا کا ایک 50 سالہ شخص آٹو موبائل پارٹس بنانے والے پلانٹ میں کام کے دوران روبوٹ کے جال میں پھنس گیا تھا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }