عاطف مغل کو پی ایم ایل کمپلینٹ سیل کا چیئرمین منتخب ہونے پرمبارکباد(انجینئیرمحمدجاوید)

11

عاطف مغل کو پاکستان مسلم لیگ کمپلینٹ سیل کا چیئرمین منتخب ہونے پردلی مبارکبادپیش کرتے ہیں

امیدکرتے ہیں عاطف مغل پارٹی ورکرزاورعوام الناس کی توقعات پرپورااتریں گے(انجینئیرمحمدجاوید)

اسلام آباد(اردوویکلی)پاکستان مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت نے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عاطف مغل کی پارٹی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی اضافی ذمہ داری عطا کی ہے ۔عاطف مغل کو پارٹی کے سینٹرل کمپلینٹ سیل کا چئیر مین بنا دیا گیا ہے ۔اس حوالے سے وفاقی وزیربرائے اوورسیزپاکستانیزوہیومن ریسورسزچوہدری سالک حسین کی ہدایت پرتقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔نوٹفیکیشن ادائیگی کے موقع پر چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ڈاکٹر محمد امجد ،ممبر قومی اسمبلی مسزفرخ خان،سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ طارق حسن اور کنور دلشاد بھی موجود تھے۔
عاطف مغل نے نئی ذمہ داری سنبھال لی ہے اور وہ اب باقاعدگی سے مسلم لیگ ہاؤس میں کھلی کچہری کا انعقاد کر کے پارٹی ورکروں،عوام الناس کے مسائل،شکایات اور تجاویزسنا کریں گے۔

اس موقع پر یواے ای میں مقیم چئیرمین ورلڈایشین ورکرزآرگنائزیشن یواے ای ومعروف سماجی کارکن انجینئیرمحمدجاویدنے عاطف مغل کوپاکستان مسلم لیگ کی قیادت کی جانب سے پارٹی کے سینٹرل کمپلینٹ سیل کاچئیرمین تعنیات کرنے پردلی مبارکبادپیش کرتے ہوئے اس امرکااظہارکیا کہ امید ہے عاطف مغل نئی ذمہ داریوں کواحسن اندازمیں انجام دیکرلوگوں کے مسائل حل کریں گے ،ہم عاطف مغل کی کامیابی کے لیئے دعاگوہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }