پشاور، سرحد چیمبر آف کامرس کی 20 نشستوں پر انتخابات شروع

18

پشاور:

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہو گئی ہے ایگزیکٹو اور کارپوریٹ کی 20 نشستوں پر 40 امیدوار میدان میں ہیں۔

الیکشن میں 10 ایگزیکٹو اور 10 کارپوریٹ نشستوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے جس میں 3 ہزار 925 ووٹرز نئے ممبران کا انتخاب کریں گے۔

پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

سرحد چیمبر کے انتخابات میں بزنس مین فورم اور پشاور بزنس الائنس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

بزنس مین فورم کی قیادت الیاس بلور کے صاحبزادے غضنفر بلور جبکہ پشاور بزنس الائنس کی قیادت سابق گورنر حاجی غلام کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }