ویرات کوہلی جو روٹ کی نقل کرنے میں ناکام، ویڈیو وائرل

52

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی جو روٹ کی نقل کرنے  کی ناکام کوشش کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

لائسیسٹر میں جاری لائسیسٹر شائر کے خلاف فرسٹ کلاس میچ کے دوران ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو  وائرل ہوئی جس میں وہ جو روٹ کی طرح اپنے بلے کو بنا کسی ساہرے کے کھڑا کرنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔

تاہم وہ ایسا کرنے میں ناکام  رہے اور بلا گرنے لگا تو انہوں نےاسے  فوراً دوبارہ تھام لیا۔

واضح رہے کہ جو روٹ کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بینٹگ کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ان کا بلا بغیر کسی سہارے کے بلکل سیدھا کھڑا ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }