بارسلونا میں بھی عید الاضحیٰ جوش جذبہ کے ساتھ منائی جارہی ہے
دنیا بھر کی طرح اسپین میں بھی عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔
دنیا بھر کی طرح اسپین میں بھی عید الاضحیٰ کے موقع پر جہاں جہاں مسلم کمیونٹی آباد ہے عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔
مساجد، اسلامک سینٹرز اور بعض کھلے مقامات پر بھی مسلمانوں نے نمازِ عید ادا کی جس میں بڑی تعداد میں اہل اسلام نے شرکت کی۔
عید الاضحیٰ کا سب سے بڑا اجتماع بارسلونا کے نواحی علاقے بادالونا میں ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں اہل اسلام نے نماز عید ادا کی جبکہ علامہ عبدالرشید شریفی نے عید کی نماز پڑھائی۔
Advertisement
اس موقع پر ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام، ترقی و خوشحالی اور اسلام کی سربلندی کے لئے دعائیں کی گئی۔
نماز عید کے بعد مسلمان گلے مل کر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دیتے رہے جبکہ سنت ابراہیم بھی ادا کر رہے ہیں۔
اسپین کے شہر میں جانور ذبح کرنے کی اجازت نہیں ہوتی مگر گاؤں میں مسلمان قربانی کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دعوت اسلامی کے مراکز میں عید الاضحیٰ کی جماعت کل بروز اتوار ادا کی جائے گی۔
علاوہ ازیں آج سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے جن میں ترکیہ، فلسطین، یورپی ممالک، امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا شامل ہیں۔
پاکستان سمیت بھارت اور کئی ممالک میں کل عید الاضحیٰ پورے مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔