کرکٹ جنوبی افریقہ نے حال ہی میں اپنی نئی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کرکٹ جنوبی افریقہ نے حال ہی میں اپنی نئی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے آغاز کا اعلان کیا جس کی ٹیموں کے لیے بولی 13 جولائی کو ختم ہوگئی ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آئی پی ایل فرنچائزز مالکان نے اس نئی ڈومیسٹک لیگ میں شرکت کرنے والی تمام چھ ٹیموں کو خرید لیا ہے۔
رپورٹس ہیں کہ ممبئی انڈینز، چنئی سپر کنگز، سن رائزرز حیدرآباد، دہلی کیپٹلز، راجستھان رائلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے مالکان نے اپنی بولیاں لگاکر ان ٹیموں کر خریدا ہے۔
Advertisement
رپورٹس کے مطابق یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ممبئی انڈینز ممکنہ طور پر کیپ ٹاؤن ٹیم کی نئی مالک بننے جارہی ہے جبکہ چنئی سپر کنگز جوہانسبرگ ٹیم کی مالک ہوگی۔
علاوہ ازیں پریٹوریا پر مبنی فرنچائز کی ملکیت دہلی کیپٹلز کے پاس ہوگی جبکہ لکھنئو جائنٹس ڈربن ٹیم میں دلچسپی رکھتی ہے۔
سن رائزرز حیدرآباد اور راجستھان رائلز بالترتیب پورٹ ایلزبتھ اور پارل پر مبنی ٹیموں کے نئے مالک ہوں گے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کرکٹ کے نئے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کا افتتاحی سیزن اگلے سال کے پہلے مہینے میں شروع ہونے جارہا ہے۔
اس لیگ کی تاریخیں متحدہ عرب امارات میں ہونے والی نئی لیگ سے ٹکرائے گی جس کے بعد یہ دیکھنا ہوگا کہ کون سی لیگ نامور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے۔