امریکا کی سب سے بڑی لاٹری میگا ملین جیک پاٹ، انعام ایک ارب 30 کروڑ ڈالر

134

امریکا میں میگا ملین جیک پاٹ نامی لاٹری میں کسی خوش نصیب نے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کا انعام جیت لیا ہے۔ واضح رہے کہ میگا ملین جیک پاٹ جیتنے کے امکانات 30 کروڑ 25 لاکھ ٹکٹس میں سے صرف ایک کے ہوتے ہیں۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جیک پاٹ امریکا کا تیسرا سب سے بڑا لاٹری انعام ہے۔ جمعہ کی رات ہوئی قرعہ اندازی میں میگا ملین جیک پاٹ لاٹری جیتنے والا ٹکٹ ریاست الینوئے میں خریدا گیا تھا تاہم ابھی تک جیتنے والا خوش نصیب سامنے نہیں آیا۔

اس سے قبل 2016ء میں اب تک کی سب سے بڑی لاٹری نکلی تھی جس کی انعامی رقم ایک ارب 58 کروڑ ڈالر تھی جو تین خوش نصیبوں میں تقسیم ہوئی تھی۔ اس کے بعد 2018ء میں ایک خوش نصیب نے ایک ارب 53 کروڑ ڈالر کی لاٹری جیتی تھی۔

Advertisement

جیتنے والے کے لیے یہ انتخاب موجود ہے کہ وہ چاہے تو سالانہ قسط وار بنیاد پر رقم حاصل کرے یا پھر یکمشت ایک بڑی رقم لے لے۔ تاہم ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم سالانہ قسطوں میں 29 سال تک ادا کی جائے گی جبکہ ایک ساتھ رقم لینے کی صورت میں یہ رقم 78 کروڑ 72 لاکھ ڈالر رہ جائے گی۔ جیتنے والے اکثر خوش نصیب یکمشت رقم لینے کا انتخاب کرتے ہیں۔

میگا ملین جیک پاٹ امریکا کی 45 ریاستوں کے ساتھ ساتھ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی اور یو ایس ورجن آئی لینڈز میں بھی کھیلا جاتا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }