ابوظہبی(اردوویکلی)::متعددمقامی اخبارات کے نامزد نمائندے اورایڈیٹر انچیف دائم نیوزانٹرنیشنل امان اللہ گجر آف گجرات گزشتہ دنوں وزٹ پر ابوظہبی(متحدہ عرب امارات )پہنچے جہاں انکے قریبی عزیزوں اور ابوظہبی کے معروف پنجاب گروپ کے ممبران نے امان اللہ گجرکوسرزمین یواے ای پرخوش آمدید کہا انکی آمد پر گزشتہ روز ایک مقامی ریسٹورنٹ میں چوہدری شیربہادر شاہ پور کی جانب سے ایک پروقارعشائیہ تقریب کااہتمام کیا گیا جس میں چوہدری نوازرشید ریحانیہ ٹانڈہ ،پرنس ڈاکٹرحمادزمان ریحانیہ،چوہدری شیربہادر،چوہدری قیصرگوندل،چوہدری احداشرف گجر،چوہدری قمر انوردھول خورد،چوہدری محمدارشد،چوہدری اسجد گھمٹی،چوہدری عابد لیاقت شاہ پور،مرزاشہبازاحمد،چوہدری آفتاب احمدآف رسول پور،چوہدری محمدعامرجٹ اورپنجاب گروپ کے دیگرممبران نے عشائیہ تقریب میں شرکت کی اور امان اللہ گجرکوسرزمین امارات پرتہہ دل سے خوش آمدیدکہا اورخوشگواروزٹ کے لیئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔تاحال امان اللہ گجرکے اعزازمیں دعوتوں کاسلسلہ جاری ہے۔