’او بھائی مجھے مارو‘: مومن ثاقب کی ڈگ آؤٹ سے نئی ویڈیو وائرل

102

ورلڈکپ 2019 میں بھارت سے شکست کے بعد دلبرداشتہ ہوکر ’او بھائی مجھے مارو‘ کے بیان سے وائرل ہونے والے مومن ثاقب کی نئی ویڈیو وائرل  ہوگئی۔

گزشتہ روز ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ سے قبل مومن ثاقب نے پلیئرز ڈگ آؤٹ کی ایک ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوشل میڈیا اسٹار بن جانے والے مومن ثاقب  ڈگ آؤٹ میں موجود ہیں۔

ویڈیو میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہےکہ یہ پلیئرز ڈگ آؤٹ  ہے، جب بابر  اعظم اور محمد رضوان پاکستان کے لیے اکیلے ہی میچ فنش کررہے ہوں گے تو فخر زمان اور شاداب خان کہہ رہے ہوں گے کہ یار انہیں واپس بلاؤ ہمیں بھی کھیلنا ہے ۔

انہوں نے ڈگ آؤٹ میں رکھے صوفے پر ایک جانب اشارہ کرکے کہا کہ  یہاں پر فخر بیٹھے ہوں گے اور وہ کہیں گے کہ مجھے تو بیٹنگ کی ضرورت ہی نہیں پڑی بابر بھائی نے دس وکٹوں پر ایک مرتبہ پھر میچ فنش کردیا ۔

Advertisement

مومن ثاقب کسی کو مخاطب کرکے کہتے ہیں کہ کل پلیئرز ڈگ آؤٹ میں کھانا میری طرف سے ہوگا آپ نے نہ نہیں کرنی ہے، یہ ادھر کھلاڑی آرام سے بیٹھے ہوں گے۔

 

Advertisement

Advertisement

View this post on Instagram

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

 

A post shared by Momin Saqib (@mominsaqib)

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }