ایشیاکپ؛ پاک بھارت میچ میں شاہد آفریدی کی بیٹی نے بھارتی پرچم کیوں لہرایا؟

58

ایشیاکپ؛ پاک بھارت میچ میں شاہد آفریدی کی بیٹی نے بھارتی پرچم کیوں لہرایا؟

سابق کپتان شاہد آفریدی نے 4 ستمبر کو اشیاکپ میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران بیٹی کے بھارتی پرچم لہرانے کی وجہ بتادی ہے۔

متحدہ عرب میں جاری ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں دوسری مرتبہ پاک بھارت ٹاکرا ہوا جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں پاکستان نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اس میچ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بیٹی کو بھارتی پرچم لہراتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستانی پرچم دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ان کی بیٹی نے بھارتی پرچم لیا اور اسے لہرانا شروع کردیا۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ’انہیں بیٹی کی بھارتی پرچم لہرانے کی ویڈیو موصول ہوئی تھی جس کو دیکھ کر انہیں سمجھ نہیں آیا کہ انہیں کیا کرنا چاہیے‘۔

شاہد آفریدی کا نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میری اہلیہ نے مجھے بتایا تھا کہ اسٹیڈیم میں بمشکل 10 فیصد ہی پاکستانی شائقین موجود ہوں گے جب کہ باقی شائقین ہندوستانی تھے‘۔

Advertisement

شاہد آفریدی کے مطابق ان کی اہلیہ نے انہیں مزید بتایا تھا کہ پاکستانی پرچم دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ان کی چھوٹی بیٹی بھارتی پرچم لہرا رہی تھیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ کے فائنل میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }