سیلاب زردگان کے لئے عالمی بینک کا 2 ارب ڈالر امداد کا اعلان

78

پاکستان کے سیلاب زردگان کے لئے عالمی بینک نے 2 ارب ڈالر امداد کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے عہدیدار نے پاکستان میں سیلاب سے متاثریہ افراد کیلئے دو ارب ڈالر کی خصوصی امداد جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بینک کے جنوبی ایشیا ریجنل ڈپٹی چیئرمین مارٹن ریزر نے پاکستان کی صورتحال کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سیلاب سے جانی نقصان پر انہیں دلی افسوس ہے۔

 یادرہے کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگوں کی بحالی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ بینک نے گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی جس میں پاکستان کے لیے سیلاب سے متعلق امداد کے لیے 850 ملین ڈالر فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ 2 بلین ڈالر کے اعداد و شمار میں وہ رقم شامل ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }