امریکی صدر کا ایک اور بھلکڑ پن سامنے آ گیا

63

امریکی صدر جو بائیڈن اپنے بھلکڑ پن اور عجیب و غریب حرکتوں کی وجہ سے اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنتے رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے لیے اکثر تقریر کے دوران لوگوں کا نام بھول جانا یا راستہ بھول جانا عام سی باتی ہے، ان کی حماقتوں کی وجہ وہ اکثر ناقدین کی تنقید کا سامنا کرتے رہتے ہیں۔

گذشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک ایسی فاش غلطی کی جس کی توقع نہیں کی جا سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی 54 ریاستیں ہیں.

حالانکہ وہ جس ملک امریکہ کے صدر ہیں اس کی ریاستوں کی تعداد 50 ہے، سوشل میڈیا پر ان کے ناقدین نے اس غلطی کو گھناؤنا، خوفناک اور ناقابل معافی قرار دیا۔

Advertisement

جوبائیڈن نے گزشتہ جمعے کی شام پنسلوانیا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے استقبالیہ میں تقریر کرتے ہوئے اوبامہ کیئر صحت پروگرام کے نظام کا دفاع کیا اور کہا کہ یہ قانون سابق صدر باراک اوباما نے2018میں نافذ کیا تھا جس کے بعد ڈیموکریٹس نے اس سال کے وسط مدتی انتخابات میں کانگریس کی اکثریتی نشستیں حاصل کیں۔

اپنی تقریر میں جو بائیڈن جو 20 نومبر کو 80 سال کے ہوجائیں گے نے اس بارے میں الجھے ہوئے نوٹ دیے کہ ان کی انتظامیہ کس طرح صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنا رہی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ہم 54 ریاستوں میں گئے ،تاکہ ادویات کی کمپنیوں کو ان کی قیمتوں میں اضافے سے روکا جا سکے، اس لیے ہم نے انہیں 2018 میں شکست دی جب انہوں نے ایسا کرنے کی کوشش کی۔

50 ریاستوں کے ملک میں 4 ریاستیں جو بالکل بھی موجود نہیں ہیں کے فقرے کو شامل کرنے کے باوجود امریکی صدر جو بائیڈن نے اصرار کیا کہ وہ 2024 میں دوسری مدت کے لیے انتخاب لڑیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }