بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی جیت سے نیدر لینڈز کو کیا فائدہ ہوا؟
بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی جیت کی وجہ سے نیدر لینڈز کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں براہ راست کوالیفائی کرگئی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے میں آج گروپ 2 کے دو اہم میچز کھیلے گئے جس میں ایک جانب پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں مدمقابل تھیں تو دوسری جانب نیدر لینڈز کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے تھا۔
پہلا میچ نیدر لینڈز اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا جس میں نیدر لینڈز نے جنوبی افریقہ کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی۔
نیدر لینڈز کی جیت کی وجہ سے پاکستان کا سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنا مزید آسان ہوگیا جب کہ اس میچ کی کامیابی سے نیدر لینڈز نے بھی اپنی پوزیشن مستحکم کی۔
نیدر لینڈز کی ٹیم سپر 12 مرحلے میں دو میچز جیتنے میں کامیاب رہی جب کہ پاکستان کی بنگلادیش کے خلاف کامیابی کی وجہ سے انہیں بڑا فائدہ ہوا۔
Advertisement
نیدر لینڈز کی ٹیم گروپ میں چوتھے نمبر پر آگئی ہے جب کہ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے بھی براہ راست کوالئیفائی کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ آج پاکستان اور بنگلادیش کے خلاف ہونے والے میچ میں قومی ٹیم نے 5 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی تھی جس کے بعد پاکستان نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرلیا ہے۔
Advertisement