دوران ورلڈکپ میڈیا مینیجر افتخار ناگی کو واپس بلانے کا فیصلہ

70
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈکپ ختم ہونے سے قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں تبدیلیوں کا آغاز ہوگیا۔ ورلڈکپ میڈیا مینیجر افتخار ناگی کو واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ 

کنسلٹنٹ میڈیا پی سی بی عمر فاروق کالسن ہنگامی بنیادوں پر بھارت روانہ ہو رہے ہیں۔

عمر فاروق کالسن ورلڈکپ میں میڈیا مینجر افتخار ناگی کی جگہ لیں گے۔

خیال رہے کہ بھارت میں جاری ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی پرفارمنس اب تک اطمینان بخش نہیں رہی۔ 

قومی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک 5 میچز کھیلے ہیں جس میں اسے تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دو میں کامیابی ملی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }