وزیراعظم شہباز شریف کی 2 روزہ سرکاری دورے پر ابوظبی آمد اوراہم ملاقاتیں

صدرمتحدہ عرب امارات اورنائب صدر و وزیراعظم سے تفصیلی ملاقاتیں

210
وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی دعوت پر
۔2روزہ سرکاری دورے پراپنے وفدکے ہمراہ ابوظہبی آمد 
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے کے پہلے دن کی مصروفیات
صدرمتحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ محمدبن زاید آل نہیان
اور
نائب صدر ووزیراعظم وحاکم دبئی عزت مآب شیخ محمدبن راشد المکتوم سے تفصیلی ملاقاتیں۔
یواے ای کے ممتازبزنس مینوں سے ملاقات اورشہداکی یادگارواحۃ الکرامہ کادورہ
ابوظہبی(چوہدری ارشدسے):وزیراعظم پاکستان میاں محمدشہبازشریف ،صدرمتحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ محمدبن زائد آل نہیان کی دعوت پر2روزہ سرکاری دورے پرآج اپنے وفد کے ہمراہ ابوظہبی پہنچے جہاں ابوظہبی ائرپورٹ پرمتحدہ عرب امارات کے وزیر اقتصادی امورعبداللہ طوق المری ،سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی اور پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیراعظم محمدشہباز شریف کا استقبال کیا۔۔ وزیراعظم کے وفد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر تجارت نوید قمر، وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق، وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود، وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر، وزارت خزانہ، خارجہ اور وزارت تجارت کے اعلٰی حکام شامل ہیں۔دورے کے دوران شہباز شریف دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اماراتی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقاتیں۔۔قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے واحۃ الکرامہ کادورہ کیا اوروطن کے تحفظ کی خاطرجانیں قربان کرنے والے شہدا کی یادگار پرپھول چڑھائے ۔
وزیراعظم پاکستان میاں محمدشہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمدبن زاید آل نہیان سے ملاقات
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔عزت مآب شیخ محمد بن زاید نے وزیراعظم نواز شریف کا ابوظہبی میں خیرمقدم کیا اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی خواہش کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے گرانقدر تعاون کی تعریف کی وزیراعظم نے برادر ملک میں مدعو کرنے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان موجودہ برادرانہ تعلقات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اور خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقے اور ذرائع تلاش کئے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں فریقوں نے سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید گہرا کرنے، شراکت داری کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے انضمام کے مواقع کو فعال کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات میں مسلسل پیش رفت کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور رفتار فراہم کرنے کے لیے ہر سطح پر دو طرفہ تبادلوں اور باقاعدہ بات چیت کی اہمیت پر اتفاق کیا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر نے 2 بلین امریکی ڈالر کے موجودہ قرضے کو رول اوور کرنے اور 1 بلین امریکی ڈالر اضافی قرض فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زایدآل نہیان  کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی جس پر انہوں نے رضامندی کااظہارکیاجس کی تاریخوں کا فیصلہ سفارتی ذرائع سے کیا جائے گا۔
بعد ازاں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اورحاکم دبئی عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم سے انکے دبئی پیلس میں ملاقات کی۔
عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کا خیرمقدم کیا اور ان کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ان کا اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا پرتپاک استقبال کرنے پر عزت مآب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کو ایک قابل اعتماد سیاسی اور اقتصادی شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو تمام شعبوں میں مزید گہرا کرنے کے لیے مزید مواقع تلاش کرنے پر بھی زور دیا۔دونوں رہنمائوں نے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچانے کے لیے موجودہ دوطرفہ تعلقات کو ہر سطح پر بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کرنے اور انہیں ٹھوس شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے دونوں ممالک کے نجی شعبے کے درمیان رابطے کو تیز اور مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔شیخ محمدبن راشدالمکتوم نےمتحدہ عرب امارات کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے پرپاکستانی کمیونٹی کی لگن اور محنت کی تعریف کی ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی تعلقات کی تعریف کی اور دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے عزت مآب کو باہمی طور پر مناسب تاریخوں پر پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلی۔
وزیر اعظم میاں محمدشہبازشریف نے اپنے دورے کے پہلے مصروف دن میں آج متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کے وفد سے مفید ملاقات کی

وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے وفد میں ابوظہبی ڈویلپمنٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب محمد حسن السویدی اور انٹرنیشنل ہولڈنگز کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر سید بصر شویب اور دیگر شامل تھے۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ملاقات کے دوران وفد کو خوراک و زراعت، ہوا بازی، بجلی، متبادل توانائی بشمول شمسی توانائی، مالیاتی خدمات، صحت کی دیکھ بھال، صنعت، لاجسٹکس، رئیل اسٹیٹ، سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبوں میں پاکستان کی جیو اکنامک پوٹینشل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ .
جناب محمد حسن السویدی نے ابوظہبی ڈویلپمنٹ ہولڈنگ کمپنی کی عالمی موجودگی کو بڑھانے اور پاکستان کے کاروبار اور سرمایہ کاری کے امکانات کو تلاش کرنے کی تیاری میں دلچسپی ظاہر کی۔ابوظہبی ڈویلپمنٹ ہولڈنگ کمپنی مشرق وسطیٰ کے خطے کی سب سے بڑی ہولڈنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے جس کے پاس ابوظہبی کی غیر تیل کی معیشت کے کلیدی شعبوں کا احاطہ کرنے والے بڑے کاروباری اداروں کے متنوع پورٹ فولیو ہیں۔اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ سالک حسین اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی
وزیر اعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کے قومی ہیروز کی یاد میں تعمیر یادگار واحۃ الکرامہ کا دورہ ۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے وطن کے دفاع اور اس کی حفاظت کے لیے متحدہ عرب امارات کے شہداء کی قربانیوں اور بہادری کے کارناموں کو یاد کرنے کے لیے ابوظہبی میں قومی اور ثقافتی تاریخی مقام واحۃ الکرامہ کا دورہ کیا۔وزیراعظم پاکستان کا استقبال شہداء کے خاندانی امور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرجناب شیخ خلیفہ بن طحنون نے کیا۔وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کی پروقار تقریب میں شرکت کی۔ اس کے بعد، وزیر اعظم نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، جس میں متحدہ عرب امارات کی قیادت، عوام اور بہادر فوجیوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی علامت کے لیے 31 پینلز ایک دوسرے پر جھکے ہوئے ہیں۔وزیراعظم کوواحۃ الکرامہ یادگار  بارے  بریفنگ دی گئی، جو اماراتی بہادر فوجیوں کی قربانیوں کو مجسم بناتی ہے۔ دورے کے اختتام پر وزیراعظم نے یادگار کی مہمانوں کی کتاب پر ایک نوٹ لکھا، جس میں متحدہ عرب امارات کے بہادر شہداء کی تعریف کی۔
واحۃ الکرامہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ایک قومی اور ثقافتی نشان ہے، جو متحدہ عرب امارات کے شہداء کے بہادرانہ اقدامات اور یو اے ای کے دفاع میں ان کی قربانیوں کی یاد میں قائم کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }