محمدابراہیم حاجی کے چھوٹے بھائی زاہدحسین کاانتقال
انَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون
دبئی::متحدہ عرب امارات کی معروف سماجی وکاروباری شخصیت بانی ایم آئی ایچ گروپ یواے ای محمد ابراہیم حاجی کے چھوٹے بھائی اورمیاں منیرابراہیم اورمیاں عمرابراہیم کے چچا زاہدحسین قضائے الہی سے آج لاہور( پاکستان) میں انتقال کرگئےانَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون ۔انکی نمازجنازہ آج بعدنمازظہرلاہورمیں انکے آبائی علاقہ میں اداکی جائیگی۔
چیف ایگزیکٹوآفیسر ایم آئی ایچ وکنگڈم گروپ میاں منیرابراہیم ومینجنگ پارٹنرمیاں عمرابراہیم نے تمام دوست احباب اور یواے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے درخواست کی ہے کہ وہ ہمارے چچا مرحوم زاہد حسین صآحب کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیئے دعا فرمائیں اللہ تعالی مرحوم کی آخرت کی منزلیں آسان فرماکرانکوجواررحمت میں جگہ عطافرمائے اور تمام سوگوار خاندان اورلواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے آمین ثم آمین