ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ دنوں انجینیئرزآف پاکستان ان ایمیریٹس (ای پی ای)یواے ای کے زیراہتمام سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں ایک پروقارعیدملن پارٹی کااہتمام کیاگیا۔جس میں سفارت خانہ پاکستان کے افسران،ای پی ای ایگزیکٹوکمیٹی ممبران چیئرمین غیاث الرحمان،انجینئیرعابد قاضی،انجینئر مبشر،انجینئر جمیل احمدانجینئر فرقان حیدر، انجینئر مستنصر، ڈاکٹر منظوراحمد، انجینئر نعمان ضٰیا، انجینئر مسعود، انجینئراویس،انجینئر دلدار، ،سینئیرممبران شفقت ظہیر،ڈاکٹڑمنظوراحمداور نئے ممبران کی فیملیزسمیت بڑی تعدادمیں شرکت۔تقریب کے مہمان خصوصی سفیرجناب فیصل نیازترمذی ومسزسفیرتھیں۔
ای پی ای کی جانب سے منعقدہ عیدملن پارٹی میں بچوں کی دلچسپی کے لیئے تاریخ پاکستان کی مناسبت سے ایک معلوماتی کوئزمقابلے کااہتمام کیاگیاتھا درست جواب دینے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیئے انہیں انعاماتسے نوازاگیا(اختتام)
Prev Post
سلطان النیادی نے ISS پر خلائی چہل قدمی مکمل کرنے والے پہلے عرب خلاباز کے طور پر تاریخ رقم کی – UAE
Next Post