کوئٹہ سے پی آئی اے کی پروازجلدشروع ہوجایئگی(مظہرعلی عباسی)۔
(۔بلوچستان کے لیئے قومی ائیرلاین کی ہفتہ وارپروازکااجراکیاجائے (کمیونٹی ممبران
(بلوچستان کے لیئے قومی ائیرلاین کی ہفتہ وارپروازکااجراکیاجائے(کمیونٹی ممبران)
جلد ہی کوئٹہ سے پی آئی اے کی پروازشروع ہوجایئگی(مظہرعلی عباسی)۔۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بہت سے اوورسیزپاکستانی بھائی امارات واپس آناچاہتے ہیں مگر قومی ایئرلائن پی آئی اے کی فلایٹ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے وہاں رکنے پرمجبورہیں اگرآج کوئٹہ اور دیگر ائیرپورٹس سے پی آئی اے کی پروازوں کااجراہوجائے توبلوچستان میں مقیم اوورسیزکودرپیش مشکل حل ہوجائے فلائٹس شروع کی جائیں پی آئی اے انتظامیہ سے بھرپورتعاون کریں گے ان خیالات کااظہارصوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممتازرہنماوں سردارعادل خان کاکڑ،پریزاحمدبلوچ،عبداللہ بلوچ،ڈاکٹرعبدالرزاق کاکڑ اور دیگر کمیونٹی ممبران نے ایریامینجرپاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ابوظبی والعین مظہرعلی عباسی کے ساتھ گزشتہ روزالابراہیمی ریسٹورنٹ میں منعقد ہونے والی ایک میٹنگ میں کیاجس کااہتمام ممتازپختون رہنما(صدارتی تمغہ امتیاز)،چئرمین پختون ویلفئرآرگنایزئشن ابوظبی حاجی درازخان کی جانب سے کیا گیا۔
ایریامینجرپی آئی اے مظہرعلی عباسی نے کہا کہ سفیرپاکستان غلام دستگیرکی ہدایات کے مطابق ہم مسلسل پی آئی اے کی اعلی انتظامیہ اور یہاں کی لوکل بلوچ کمیونٹی اور انکے رہنماؤں سے بھی مکمل رابطے میں ہیں اگر ہمارے بس میں ہوتوہم آج ہی فلایٹس کاآغازکرسکتے ہیں مگرچند انتظامی معاملات ہیں انشااللہ وہ جلد ہی ٹھیک ہوجائینگے مظہرعباسی نے کہا میں آپ کویقین دلاتاہوں جونہی حالات بہترہوجاتے ہیں ہم ابوظبی /العین کے لیئے پروازشروع کردیں گے اوراس سلسلے میں چیف ایگزیکٹوآفیسرپی آئی اے جناب ارشدملک صاحب سے اس کی منظوری بھی حاصل کرلی گئی ہے میٹنگ میں پریز احمدبلوچ ڈاکٹرعبدالرزاق کاکڑ،عبداللہ بلوچ،حاجی محمدامین شیرانی،محمدابراہیم کاکڑ،محمدآصف بلوچ،سردارعادل خان کاکڑ،عبدالقدوس بلوچ،مہردل بلوچ،عبدالشکورکاکڑ،محمدنوازبلوچ،مظہرعلی عباسی،سجاداحمد،یاسرقیوم،فضل احدباچا نے شرکت کی۔