قارئین اردوویکلی کوعیدالاضحی مبارک

25
عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پرقارئین اردوویکلی  سمیت ملت اسلامیہ اوربالخصوص اہلیان پاکستان کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔ عید الاضحیٰ حضرت ابراہیم ؑ کے عظیم جذبہ ایثار کی یاد میں منائی جاتی ہے۔ یہی جذبہ ایثار امت محمدیہ کو ممتاز اور بلند مقام عطا کرتا ہے۔ قربانی محض جانور ذبح کرنے یا گوشت کی تقسیم کا نام نہیں ہے۔ قربانی کا فلسفہ یہ ہے کہ اہل ایمان اللہ کے راستے میں جان، مال، اولاد، عزت و آبرو، راحت و آرام قربان کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔ قربانی کا مقصد مسلمانوں میں ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ حدیث شریف  ہے قربانی کے جانور کے ہر بال کے عوض ایک نیکی ملتی ہے ۔ قربانی کامقصدتقویٰ اور پرہیز گاری ہے، ہمیں چاہیئےعید الاضحیٰ کے موقع پرعزیز و اقارب اور مستحقین کا خاص خیال رکھیں ۔عید الاضحیٰ کے مقدس ایام اور مبارک لمحات پر دلی دعا ہے کہ اللہ تعالی پوری ملت اسلامیہ اوربالخصوص پاکستان اور اسکے عوام کوموجودہ معاشی اورسیاسی بحران سے نجات عطا فرمائے اور اس ملک کی اشرافیہ کوغربت میں پسی عوام کے دکھوں کامداواکرنے کی توفیق عطافرمائے ۔ملک پاکستان میں انصاف کابول بالا ہو امن واستحکام ہواور معیشت میں استحکام پیدا ہو پورا عالم اسلام ،اتحاد اور محبت کی لڑی میں پروجائے۔آمین ثم آمین ۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }